لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان آغا سلمان نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں صرف 110 رنز پرڈھیر ہو گئی۔
دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ سلمان مرزا نے 3، نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ بریوس 25 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ باقی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔
جواب میں پاکستان نے ہدف 14ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، نوجوان بلے باز صائم ایوب نے صرف 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 5 شاندار چھکے شامل تھے۔
صاحبزادہ فرحان نے 23 گیندوں پر 28 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان نے 13.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 112 رنزبنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔
