ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کیساتھ مزیدکشیدگی نہیں چاہتے، افغان طالبان نے دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کو تسلیم کیا ہے۔توقع ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔
طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اور افغان طالبان رجیم میں مذاکرات کا دوسرا دور گزشتہ شام ختم ہوا،پاکستان نے تعمیری اور مثبت انداز میں مذاکرات میں شرکت کی۔
پاک افغان بارڈرپر افغانستان کی جانب سے کشیدگی کا بھرپور جواب دیا،پاکستان ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرے گا،مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27اکتوبر کو ایل او سی کے دونوں جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا گیا،مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔
پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت کرتا ہے،آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔
اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ، بھارتی پروپیگنڈا بےبنیاد ہے ، پاکستان
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا،جہاں انکی سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی ہوئی ،اس کے علاوہ ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کی۔
پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔اس کے علاوہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ،اسحاق ڈار کا مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا۔
