وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(maryam nawaz) کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں قیام امن کیلئے سخت اور فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے نمٹنے کیلئے کیمروں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے ،صوبے میں کسی جماعت یا فرد واحد کو کسی کام کیلئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں۔
تحریک انصاف کا زوال 9 مئی سے شروع ہوا اور ریاست کیخلاف اسلحہ اٹھانے پر کارروائی شروع ہوئی، مریم نواز
پنجاب بھر میں جمعہ کے خطبے اور اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر کسی قسم کی پابندی نہیں،مریم نواز نے 65 ہزار سے زائد علما کرام کے وظائف کیلئے جلد اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد کی تزئین و آرائش و بحالی کیلئے تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی،پنجاب بھر میں مساجد کے اطراف راستوں کو کلیئر اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا،لاؤڈ اسپیکر سے نفرت یا اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔
پنجاب میں سوائے فتنہ پرستوں اور انتہا پسند عناصر کے کسی مذہبی جماعت پر کوئی پابندی نہیں ،مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھ سکتی ہیں،مذہبی ہم آہنگی میں معاون جماعتوں کی پنجاب حکومت مکمل سرپرستی کرے گی۔
صوبے میں 65 ہزارعلما کرام کے وظائف کیلئے مساجد کی ڈیجیٹل میپنگ شروع کردی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر قانونی اسلحہ سرینڈر کرنے والے عوام کے جذبہ تعاون پر اظہاراطمینان کیا۔پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے یا چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہدف ہمارا مشترکہ مشن ہے، مریم نواز
پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری یا معاونت پر کڑی سزا کا اعلان کیا ،سوشل میڈیا پر نفرت، جھوٹ اور اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز مواد کی نگرانی کے لیے اسپیشل یونٹس فعال کر دیے گئے ہیں۔
