وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چترال خیبرپختونخوا کا خوبصورت علاقہ ہے، خیبر پختونخوا کے عوام بہادر اور محب وطن لوگ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ چترال کےلوگ مہذب اور پرامن ہیں، یہاں آکرخوشی ہوئی، نوازشریف ہمیشہ ملک کی ترقی اور خدمت کیلئے کوشاں رہے، آج چترال کے عوام کیلئے دانش اسکول جیسا شاندار تحفہ لے کرآیا ہوں۔
وزارت عظمی ٰکےمنصب کے بعد میرا مقصد لوگوں تک سہولیات پہنچانا ہے، کسی نے چترال میں دانش اسکول کے قیام کیلئے نہیں کہا، یہ میری طرف سے تحفہ ہے، عوام کوسہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دانش اسکول منصوبہ ایچیسن کالج طرزکا جدید تعلیمی منصوبہ ہے، اگلے سال چترال کے اس دانش اسکول کا افتتاح کیا جائے گا، چترال کے عوام کو دانش اسکول کے قیام سے مفت اورمعیاری تعلیم ملے گی۔
چترال کے عوام کیلئے ایک نئے اسپتال بنانے کا اعلان کرتا ہوں، چترال کے عوام کیلئے بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر سڑکوں کا کام جاری ہے، اپرچترال کیلئے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہوں۔
ملک بھرکے ہونہار طلبا کو گزشتہ روزایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے، نوجوانوں کو بہترتعلیم دے کرہم پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے،وفاقی وسائل سے دوردرازعلاقوں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4 روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں معرکہ حق میں کامیابی ملی۔
امریکی صدرٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردارادا کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نےبھارت کو شکست دی جلد ہی چترال کے عوام کیلئے گیس پلانٹ کا منصوبہ فراہم کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی جب وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تو میں نے کال کرکے مبارکباد دی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو میں نے وفاق کی طرف سے بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
