آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے سابق رکنِ اسمبلی گیریتھ وارڈ کو جنسی زیادتی کے جرم میں 5 سال اور 9 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
پیراماتا ڈسٹرکٹ کورٹ، سڈنی میں جج کارا شیڈ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 44 سالہ وارڈ کے خلاف “سوچے سمجھے منصوبے اور شکاری رویے” کے ساتھ جرم کرنے کے شواہد پائے گئے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق، وارڈ نے 2013 سے 2015 کے دوران دو مردوں (18 اور 24 سالہ) کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیر اخلاقی حرکات کیں۔ انہیں ایک ریپ اور تین “غیر اخلاقی حملے” (indecent assault) کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔
Gareth Ward returns to court today for his sentencing hearing. He has been behind bars since July.
His lawyers will plead his case for leniency after he was convicted of rape. The most serious charge against him carries a maximum 14-year jail term. pic.twitter.com/3yjc61qhTQ— Anne Tootill (@toot5000) September 18, 2025
جج نے حکم دیا کہ وارڈ پیرول کے لیے 3 سال اور 9 ماہ تک اہل نہیں ہوں گے۔ ان کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے پہلے متاثرہ شخص پر “منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ” کیا، جبکہ دوسرے نوجوان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ “نشے میں اور بے بس” حالت میں تھا۔
وارڈ، جو کہ نیو ساؤتھ ویلز کی دائیں بازو کی سیاست سے وابستہ تھے، نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا یہاں تک کہ ریاستی اسمبلی کے اراکین نے انہیں برطرف کرنے کے لیے ووٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
اس کے 2 ہفتے بعد انہوں نے اپنی نشست چھوڑ دی۔
اطلاعات کے مطابق، گیریتھ وارڈ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
