کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2015 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 748 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1732 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 56 ہزار سے نیچے آ گیا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 64 ہزار کی حد کھو دی
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت معمولی کم ہوئی تھی جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
