ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے اور چائے کے وقفوں میں ترتیب کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے ایک غیر معمولی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے قبل چائے کا وقفہ دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صرف بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں کھیلے جانے والے سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میں پہلی بار ‘چائے کا وقفہ’ دوپہر کے کھانے کے وقفے سے پہلے ہو گا۔
پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ایمرجنگ ایشیا کپ میں ایک بار پھر مقابلے کیلئے تیار
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور جلد غروب ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔ گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی مقامات کے مقابلے میں بہت پہلے طلوع اور غروب ہو جاتا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق 22 نومبر کو جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا جو عام وقت 9:30 سے آدھا گھنٹہ پہلے ہے۔
ٹیسٹ میچ کا پہلا سیشن صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہو گا جس کے بعد 11 سے 11 بج کر 20 منٹ تک چائے کا وقفہ ہو گا۔دوسرا سیشن 11:20 سے دوپہر 1:20 تک ہو گا جس کے بعد 2 بجے تک کھانے کا وقفہ ہو گا جبکہ تیسرا سیشن 2 سے 4 بجے تک ہو گا۔
مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو مقابلوں کے دوران پاک بھارت میچ نہ رکھنے کی تجویز دے دی
بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈز نے باہمی رضامندی سے سیشن ٹائمنگ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا تاکہ ٹیسٹ میچ میں دن کے 90 اوورز مکمل طور پر قدرتی روشنی میں کھیلے جا سکیں۔
