ملکی زرمبادلہ کے ذخائر(foreign exchange reserves of pakistan) میں16 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی بڑی کمی واقع ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 14ارب 47کروڑ ڈالر سے تجاوزکرگئے۔
اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 18 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب21 کروڑ ڈالر پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی طور پر ملکی ذخائر میں16 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،مجموعی طور پر ملکی ذخائر 19ارب68 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
