صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں 24گھنٹےمیں ڈینگی(dengue) سے2اموات ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار742 ٹیسٹ کیے گئے،جس میں سے ایک ہزار558 مثبت رپورٹ ہوئے۔
جڑواں شہروں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ
کراچی ڈویژن میں 4ہزار 10 ٹیسٹ، 758 ڈینگی کیسز سامنے آئے،حیدرآباد ڈویژن میں 1ہزار732 ٹیسٹ، 800 کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبےمیں ڈینگی کےمریضوں کےلیے895 سرکاری اور329 نجی بیڈ مختص ہیں ، کراچی میں 251، حیدرآباد میں 116، اندرون سندھ میں 528 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔
رواں ماہ صوبے بھر میں ڈینگی کے 2ہزار90 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ، سال 2025 کے دوران مجموعی کیسز کی تعداد 2ہزار735 تک جا پہنچی۔
رواں ماہ کراچی میں 1ہزار5، حیدرآباد میں 938 کیسز رپورٹ ہوئے ، اسی طرح میرپورخاص 114، سکھر 13، شہید بینظیرآباد 14، لاڑکانہ میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ, سیکڑوں نئے کیسز رپورٹ
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت ڈینگی کے تمام کیسز کی مکمل نگرانی کر رہا ہے،سندھ میں انسدادِ ڈینگی مہم پر سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔
اسپرے،فاؤگنگ اورنکاسی آب کے نظام کوبہتر بنانےکےاحکامات جاری کیےگئےہیں۔
