سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ پولیس کے نوجوانوں کو جدید کورسزاورآئی ٹی کی تعلیم فراہم کی جائے گی جبکہ ان کی تربیت پی ایم اے کی طرزپر کی جائے گی، پولیس کیلئے جدید ڈرونز حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ آپریشنز میں مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی، پولیس کے معاملات میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سرفرازبگٹی نے اعلان کیا کہ شہدا کے اہلخانہ کا مکمل خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کریگی، منشیات کے خاتمے کیلئے کوئٹہ میں بھرپورآپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ ترقی اورخوشحالی کیلئے امن کا قیام اولین شرط ہے، پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
