لاہور اور پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا۔
لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پانچ کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا ہے اب 850 روپے میں ملے گا۔
پانچ کلوآٹے کا تھیلا ہول سیل میں دکانداروں کو 790 روپے کا ملے گا۔ لاہور شہر میں چند دنوں میں مجموعی طور پر 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 120 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی آٹا دو روز میں 200 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیس کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی ہے، فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا 2750 سے بڑھ کر 2950 روپے کا ہو گیا۔
