پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے چھٹی مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے کیس کی سماعت کی۔ آج سماعت کے موقع پر دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم علیمہ خان اور ان کے وکلاء غیر حاضر رہے۔
عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے جب کہ نادرا کی جانب سے علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔
روز ہمارے وارنٹ گرفتاری نکل رہے ہیں مگر بھائی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، علیمہ خان
دورانِ سماعت، احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری حاصل کرنے والے ملزم عارف خان کے مچلکے پیش نہ کرنے پر عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
