بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑ رہا ہے ، شواہد موجود ہیں ، وزیر دفاع

khwaja asif

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  واضح کیا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔

 افغان طالبان اپنے انجام کا حساب رکھیں ، پاکستان کو آزمانا بہت مہنگا ثابت ہو گا ، وزیر دفاع

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت اور افغان طالبان کے درمیان گہرے روابط ہیں ، اس حوالے سے ہمارے پاس شواہد موجود ہیں۔ جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Al Arabiya English (@alarabiya_eng)

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے افغان جارحیت کا سخت جواب دیا اور آئندہ بھی ایسی کسی بھی کارروائی پر بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چند ماہ قبل بھارت کو  جنگ میں شکست سے دو چار کیا، جنگ میں بھارت کے 7 طیارے مار گرائے ، اس بات کا ذکر امریکی صدر بھی کئی بار کر چکے ہیں۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز بھی ذکر کیا کہ پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے۔

افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام ، پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

واضح رہے اس سے قبل وزیردفاع نے طالبان کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ  اگر افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کی گئی تو افغانستان کے اندر جا کر بھی جواب دیں گے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp