سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کرم میں آپریشن کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 7خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت6 جوان شہید ہوئے ۔
آئی ایس پی آر(ispr) کے مطابق 24سالہ شہید کیپٹن نعمان سلیم کا تعلق میانوالی سے تھا ، شہدا میں حوالدار امجد علی اور نائیک وقاص احمد شامل ہیں۔
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، ایک خارجی دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ
سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز بھی شہدا میں شامل ہیں۔علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے،سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
صدرمملکت آصف زرداری نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔صدرمملکت نے سیکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے بھی کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔
سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خارجی دہشتگرد ہلاک
شہبازشریف نے دوران آپریشن جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہدا کیلئے بلند درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز اور شہدا کو سلام پیش کرتی ہے،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
