بالی ووڈ اداکار جونی لیور پاکستانی ڈرامے “پامال” کے مداح نکلے۔ انہوں نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں صبا قمر اور عثمان مختار کی اداکاری کو سراہا۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار جونی لیور نے پاکستانی ڈرامے “پامال” کی کہانی، اداکاری اور پروڈکشن کو زبردست قرار دیتے ہوئے اسے ایک انتہائی معیاری اور متاثرکن ڈرامہ قرار دیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان ڈرامہ پامال کو بڑی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے۔ اور نئی قسط کا بےصبری سے انتظار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری بیوی ہمیشہ کہتی ہے، کیا ڈائریکٹر اور کیا ڈائریکشن ہے۔
جونی لیور نے ڈائریکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بے حد قابل اور تخلیقی ہدایت کار ہیں۔ انہوں نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں صبا قمر اور عثمان مختار کی اداکاری کو بھی سراہا اور دُعا دی کہ اللہ آپ کے ٹیلنٹ میں مزید اضافہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا نصیبو لعل 55 سال کی عمر میں ماں بن گئیں؟ حقیقت سامنے آ گئی
واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامہ “پامال” معاشرتی مسائل خصوصاً میاں بیوی کے تعلقات، محبت اور طاقت کے توازن کو موضوع بتانا ہے۔ کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ شادی کے بعد بعض اوقات شوہر اپنی بیوی کے حقوق محدود کر دیتا ہے۔ اور اپنے مطالبات منوانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔
