پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی فلم “خان تمھارا” میں نئے روپ میں نظر آئیں گی۔
ہم فلمز کی آئندہ آنے والی فلم “خان تمھارا” میں مرکزی کردار اداکارہ مایا علی کا ہو گا۔ مایا علی کو بطور نرگس فلم خان تمہارا میں ایک انوکھے اور دلچسپ انداز میں دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں۔
فلم “خان تمھارا” عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر سینماؤں میں دھوم مچا دے گی۔ جس میں صارفین کو طاقت، ہمت اور جذبے کا نیا روپ دیکھنے کو ملے گا۔
وہ کسی کے بچانے کا انتظار نہیں کر تی بلکہ خود میدان میں اترجاتی ہے، قیادت کرتی ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا نصیبو لعل 55 سال کی عمر میں ماں بن گئیں؟ حقیقت سامنے آ گئی
مایا علی پاکستان کی مشہور اور پسندیدہ اداکاراؤں میں شامل ہوتی ہیں۔ اور وہ بہترین اداکاری میں لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ مایا علی نے پاکستان کے کئی ڈراموں اور فلموں میں بہترین اداکاری کر چکی ہیں۔
