بنگلا دیش کے فاسٹ باؤلر تسکین احمد ہوم گراؤنڈ میں زبردست چھکا مارنے کے باوجود آؤٹ ہوگئے۔
بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں پیش آنے والا واقعہ سب سے عجیب اور منفرد تھا۔ بنگلا دیش کے فاسٹ باؤلر تسکین احمد ہوم گراؤن میں پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف زبردست چھکا مارنے کے باوجود اسی گینڈ پر آؤٹ ہو گئے۔
بنگلا دیش کو میچ کے آخری اوور میں 3 گیندوں پر جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے اور ایک وکٹ باقی تھی۔ تسکین احمد نے بھرپور انداز میں چھکا مارا اور گیند باؤنڈری سے باہر جا گری۔ جس پر میدان میں چھائی خاموشی نے دم توڑ دیا اور شائقین خوشی سے چلانے لگے۔
شائقین کی خوشی اس وقت مایوسی میں بدل گئی جب امپائر نے کھلاڑی تسکین احمد کو ہٹ وکٹ آؤٹ قرار دے دیا۔ کیونکہ شاٹ کھیلنے کے دوران تسکین احمد کا پچھلا پاؤں اسٹمپ سے ٹکرا گیا اور بیلز گر گئیں۔
بنگلا دیش کے کھلاڑی تسکین احمد کے منفرد انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جسے مداحوں نے کرکٹ کا سب سے بدقسمت چھکا قرار دیا۔
Taskin Ahmed Bro😭😭 #BANvsWI https://t.co/xWsZoRvFnf pic.twitter.com/7BdZFGBCzq
— DK Rajpurohit 🇮🇳 (@DeviSin61134860) October 28, 2025
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم میں وکٹ کیپرز کی جگہ بیٹسمین آ رہے ہیں، راشد لطیف
واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اور بنگلا دیش کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
