شہر قائد میں سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کا برا حال،اوپر سے شہریوں پر بھاری ای چالان(e challan)، ایم کیوایم نے معاملے پر سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔
قرارداد ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عادل عسکری نے جمع کرائی ہے۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے شہر سمیت پورے صوبے میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں،مشکلات اور حادثات کا باعث بن رہی ہیں۔
کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک بھی ای چالان سے نہ بچ سکے، 10 ہزار روپے جرمانہ
غیر فعال ٹریفک سگنل سسٹم ، سڑک کے نشانات، زیبرا کراسنگ اور ٹریفک سائن بورڈز کی کمی کے سبب ٹریفک قوانین پر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے۔
مافیاز اور ناجائز قابضین نے سڑکوں کو تنگ کر کے ٹریفک کی روانی میں مزید رکاوٹ پیدا کردی ہے ۔ ان حالات میں شہریوں پر ای چالان لگانا ناانصافی، قبل از وقت اور نقصان دہ ہے۔
ای چالان، شہریوں کو ٹریفک کی خلاف ورزیوں سے باخبر رکھنے کیلئے ایپ متعارف
سڑکوں کی مرمت، سگنلز لگانے اور تجاوزات ہٹانے کے لیے ایک جامع منصوبہ شروع کیا جائے ۔جب تک انفراسٹرکچر بہتر نہیں ہوتا ای چالان سسٹم کو معطل رکھا جائے۔
