وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ (Republic Day of Turkiye) کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر ایردوان کی جرات مند اور متحرک قیادت میں ترکیہ کی تبدیلی اور معاشی بحالی نے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ان کے ترقی کے سفر میں ہمیشہ کے لیے ان کے ثابت قدم ساتھی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات بھائی چارے، ایمان اور تاریخ کے ایسے رشتوں میں بندھے ہیں جو جغرافیہ اور وقت سے بالاتر ہیں۔
On the auspicious occasion of the 102nd Republic Day of Turkiye, I join the people of Pakistan in extending our warmest felicitations to my dear brother President @RTErdogan and to the brotherly people of Turkiye.
Over the decades, Turkiye’s remarkable transformation and… pic.twitter.com/yed0rJzsIu
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 29, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، اور پاکستان ترکیہ کے ساتھ مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں پائیدار اور وسیع تعاون کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام کا اختتام اس عزم کے ساتھ کیا کہ اسلام آباد اور انقرہ ترقی، امن اور خوشحالی کے سفر میں شانہ بشانہ آگے بڑھتے رہیں گے۔
