دی فیملی مین کے تیسرے سیزن کے لیے مداحوں میں بے پناہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ آخرکار اس سیریز کے پس پردہ اسٹریمر پرائم ویڈیو میں اس کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
سیزن تھری 21 نومبر کو ریلیز ہو گا، جس میں منوج باجپائی شری کانت تیواری کے کردار میں ایک نئے مشن پر نظر آئیں گے۔ اس بار ان کا سامنا جائے دیپ اہلوت (رکما) اور نرمَت کور (میرا) سے ہو گا، جو اس سیزن میں منفی کردار ادا کر رہے ہیں۔
کن 2 شرائط پر اداکاری کی اجازت ملی؟ عجب گل نے اہم انکشاف کردیا
پرائم ویڈیو انڈیا کے ہیڈ آف اوریجنلز اور ڈائریکٹر نکھل مادھوک نے سیریز کے حوالے سے کہا ہے کہ فیملی مین نے طویل فارمیٹ میں کہانی سنانے کے انداز کو نئی جہت دی ہے، اور یہ روزمرہ گفتگو، سماجی مباحث اور ثقافتی منظرنامے کا حصہ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنیوالا سیزن مزید سنسنی خیز ہو گا، جس میں مزاح اور ایکشن کا منفرد امتزاج اور کاسٹ کی شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔
اس کے علاوہ سیریز کے خالق راج اینڈ ڈی کے نے بھی نئے سیزن کے بارے میں کہا کہ اس بار شکاری خود شکار بن جاتا ہے، جب شری کانت کا سامنا ایک ایسے خطرے سے ہوتا ہے جو اس کی نوکری ہی نہیں بلکہ اس کے خاندان کے لیے بھی خطرہ بن جاتا ہے۔
اداکاری کے دوران درد کو جینا آسان نہیں، صبا قمر
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ برسوں میں ناظرین کی جانب سے فیملی مین کو ملنے والی محبت اور پذیرائی ہمارے لیے بے حد متاثر کن رہی ہے۔
سیریز کی کاسٹ میں شاریب ہاشمی (جے کے تلپادے)، پریامنی (سچیترا تیواری)، اشلیشا ٹھاکر (دھرتی تیواری)، ویدانت سنہا (اتھرَو تیواری)، شریا دھنوانتری (زویا) اور گل پناگ (سلونی) شامل ہیں۔
