سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت gold price میں تاریخی کمی ہوئی تھی، سونا 14000 روپے سستا ہوا تھا۔ گزشتہ 11 دنوں کے دوران سونا 40 ہزار 500 روپے سستا ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی
آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 19ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں بھی 3 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئے نرخ 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز سونے کے نرخ میں بڑی کمی ہوئی تھی، آج سونا 35 ڈالر مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 3975 ڈالر ہو گئی ہے۔
سوئی ناردرن نے اوگرا میں درخواست جمع کرا دی ، گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان
چاند کی فی تولہ قیمت میں 110 روپے کا اضافہ ہواہے جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 5034 روپے ہو گئی ہے۔
