کینیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 12 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی (KCAA) کے مطابق طیارہ ساحلی سیاحتی مقام ڈیانی (Diani) سے روانہ ہوا تھا اور ماسا ئی مارا نیشنل پارک میں واقع نجی ایئر اسٹرپ کِچوا ٹیمبو (Kichwa Tembo) جا رہا تھا۔
طیارہ صبح 5 بج کر 30 منٹ (مقامی وقت) کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔
اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں 12 افراد سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور سرکاری ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔
Fatal plane crash in Kenya
Mombasa Air of registration 5YCCA C208 departing from Diani to Kichwa Tembo crashed in Vyongani area in Tsimba, Kwale County at 0530Z with 12 fatalies reported, KCAA says.@Turbinetraveler pic.twitter.com/ApWFWQSKXD
— The Otro Box (@TheOtroBox) October 28, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ اگست میں بھی نیروبی کے قریب امریف (Amref) نامی طبی تنظیم کا ایک ہلکا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر اور ایک لڑاکا طیارہ دو الگ الگ واقعات میں جنوبی بحیرہ چین میں گر کر تباہ ہو گئے تھے۔
بحریہ کے پیسیفک فلیٹ کے مطابق عملے کے تمام 5 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ دونوں حادثات کے درمیان صرف آدھے گھنٹے کا وقفہ تھا۔
