گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ (cement)کی ریٹیل قیمت میں ملا جلا رجحان رہا۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات(pbs) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1369روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں 0.29فیصدکم ہے۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں استحکام
پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1373روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1441 روپے تھی۔
