شہر میں برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت مزید 7 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 432 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد یہ 298 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈے 333 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔
تاہم، شہریوں کی شکایات کے مطابق شہر کی کئی اوپن مارکیٹوں میں دکاندار سرکاری نرخنامے سے 20 سے 25 روپے فی کلو زائد قیمت پر برائلر گوشت فروخت کر رہے ہیں۔
