برطانیہ میں گزشتہ روز گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں، جس کے ساتھ ہی ملک میں ’ونٹر ٹائم‘ کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔
یہ تبدیلی ہر سال موسمِ سرما کی آمد پر کی جاتی ہے تاکہ سورج کی قدرتی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے اور توانائی کی بچت ہو۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اتوار کی شب 2 بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر کے 1 بجا دیا گیا۔ اب برطانیہ میں ’سمر ٹائم‘ ختم ہو چکا ہے اور ’ونٹر ٹائم‘ اگلے سال 29 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے بعد گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی۔
اس تبدیلی کے بعد اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپس میں وقت خودبخود درست ہو جاتا ہے، تاہم گھروں یا گاڑیوں میں نصب گھڑیوں کو دستی طور پر درست کرنا پڑتا ہے۔
وقت کی اس تبدیلی کے بعد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہو گیا ہے۔
پانچ سالہ پابندی کے بعد پی آئی کی پرواز برطانیہ اڑان بھرنے کو تیار
