روس پر مزید پابندیوں کا فیصلہ بعد میں کرینگے ، امریکا چین تعلقات میں مثبت تبدیلی آئیگی ، ڈونلڈ ٹرمپ

donald trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کی طاقتور ایٹمی آبدوزیں ہیں، روس پر مزید پابندیاں لگانی ہیں یا نہیں ، فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

جاپان کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جاپانی وزیراعظم سے ملاقات کا منتظر ہوں ، چینی صدر سے مثبت نوعیت کی بات چیت متوقع ہے، چینی صدر سے ملاقات میں ٹک ٹاک کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر کا دورہ ملائیشیا، ٹرمپ کا ڈھول کی تھاپ پر رقص، ویڈیو وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات میں مثبت تبدیلی آئے گی ، پیوٹن کو یوکرین جنگ فوری طور ہر ختم کرنی چاہیے، میں نے گزشتہ چند ماہ میں آٹھ جنگیں روکی ہیں، 9 ویں کو روکنے پر کام جاری ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا ایم آر آئی ٹیسٹ درست نکلا ، میں مکمل طور پر صحت مند ہوں ، 2028 میں نائب صدر کے طور پر انتخابات نہیں لڑوں گا۔ یہ قدم قانونی طور پر ممکن ہے لیکن میں ایسا نہیں کرونگا۔

مزید پڑھیں:پاک افغان مسئلہ جلد حل کروں گا ، صدر ٹرمپ

خیال رہے صدر ٹرمپ جاپان کے بعد اپیک سمٹ میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا جائیں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات شیڈول ہے ، اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں