غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم، اسٹیٹ بینک کا اعتراف

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم، اسٹیٹ بینک کا اعتراف

اسٹیٹ بینک نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی پالیسی کی بدولت پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک state bank کے مطابق ستمبر میں توانائی کے شعبے میں 87 ملین ڈالرغیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، مالیاتی کاروبار اور شعبہ خوراک میں 66.58 اور 25.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شعبہ توانائی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا، توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری سے صنعتی ترقی اور اقتصادی استحکام ممکن ہو گا۔


متعلقہ خبریں