صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹماٹر سستے ہوئے تو پیاز مہنگا ہو گیا۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق ایک دن میں فی کلو ٹماٹر 40 روپے سستا ہوا ہے جب کہ پیاز 50 روپے مہنگا ہو گیا۔
نرخنامے کے مطابق پشاورمیں فی کلو پیاز کی قیمت 100 سے بڑھ کر 160 روپے ہو گئی ہے جب ٹماٹر کی فی کلو قیمت 280 سے کم ہو کر 240 روپے ہو گئی۔
سبزی فروشوں کے مطابق شہر کی عام دکانوں پر فی کلو ٹماٹر 250 سے 260 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام
