راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی تیاری

Rawalpindi Cricket Stadium

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی تیاری شروع کر دی۔ جس کے لیے باضابطہ طور پر ٹینڈر طلب کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے نیمنگ رائٹس فروخت کرنے کے لیے باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا۔ اور اس حوالے سے تجارتی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کر لیے۔

یہ پہلا موقع ہو گا کہ تاریخی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو کسی نجی ادارے کے نام سے منسلک کیا جائے گا۔

پی سی بی حکام کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم کے ناموں کے حقوق فروخت کرنا تجارتی آمدن بڑھانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ تاکہ ملک بھر میں کرکٹ کے میدانوں سے آمدن حاصل کی جا سکے۔

واضح رہے کہ کرکٹ میدانوں کے ناموں کے رائٹس فروخت کرنے کا مرحلہ کراچی سے شروع کیا گیا۔ اور اب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی باری ہے۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم کو نام تبدیل کر کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا رکھ دیا گیا ہے۔ اس سے اسپانسر شپ کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل میں بڑی تبدیلیاں متوقع، ڈالر کے بجائے روپے میں لین دین کی تجویز

دنیا بھر میں کھیلوں کے میدانوں کو اسپانسرز کے ناموں سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ اور پی سی بی کا یہ فیصلہ بھی اسی عالمی تجارتی رجحان کی پیروی ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا شمار بین الاقوامی کھیلوں کے میدانوں میں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp