چین سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ شوہر شن یانچانگ اور ان کی بیوی یانگ یانجوان افریقہ میں ڈائپر اور صفائی کی مصنوعات فروخت کر کے سالانہ 45 کروڑ امریکی ڈالر کما رہے ہیں۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے چین کی مشہور ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد یانگ نے بطور اسسٹنٹ پروفیسر تدریس شروع کی، جبکہ شن نے نائیجیریا میں بطور پروکیورمنٹ مینیجر کام کیا۔
انشورنس کلیم کا لالچ، شہری نے خود اپنی گاڑی کو آگ لگا دی
جوڑے نے اپنے کاروباری سفر کی شروعات اس وقت کی جب ایک نائیجیریائی تاجر نے انہیں تقریباً دو لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے ڈائپر کا آرڈر دیا، جس سے انہیں افریقہ میں روزمرہ اشیاء کی بڑھتی ہوئی طلب کا اندازہ ہوا۔
انہوں نے سال 2000 میں ایک چھوٹا ایکسپورٹ کاروبار شروع کیا، جو چند سال بعد سندا انٹرنیشنل گروپ میں تبدیل ہوگیا، اور 2004 میں کمپنی نے افریقہ میں اپنی پہلی شاخ قائم کی۔
جوڑے نے 2009 میں اپنا برانڈ سافٹ متعارف کرایا، جو افریقی صارفین کی ضروریات کے مطابق معیاری اور کم قیمت ڈائپرز اور سینیٹری پیڈز فراہم کرتا ہے۔ ان کی مصنوعات جلد ہی مقامی مارکیٹ میں معروف مغربی برانڈز کا متبادل بن گئیں۔
نور وے اسپروس نامی درختوں کے باریک پتوں میں سونا دریافت، سائنسدانوں کی حیران کن تحقیق
ماہرین کے مطابق اس چینی جوڑے کی کامیابی کا راز کم قیمت، اعلیٰ معیار اور مضبوط تقسیم نیٹ ورک ہے، جس نے ان کے کاروبار کو افریقہ کے دور دراز علاقوں تک پہنچا دیا۔
