امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ معاملات کے حل میں چین کی معاونت کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ donald trump نے دورہ ایشیا سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کا سو فیصد امکان ہے، انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے اچھا تعلق ہے۔
اقوام متحدہ کے قیام کا نظریہ آج غیر معمولی آزمائش کا شکار ہے، پاکستان کا بھارت کو بھی بھرپور جواب
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ معاملات کے حل میں چین کو امریکہ کی معاونت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صورتحال بہتر ہونے پر برازیل پر ٹیرف کم کیے جا سکتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کا امکان نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا میں اتوار کے روز تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہو گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر گزشتہ روز ملائیشیا، جاپان اور جنوبی کوریا کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوئے، یہ صدارت سنبھالنے کے بعد صدر ٹرمپ کا پہلا دورہ ایشیا ہے، امریکی صدر کی جمعرات کے روز جنوبی کوریا میں چینی ہم منصب سے ملاقات طے ہے۔
بھارت میں خوفناک بس حادثہ، آگ لگنے سے 20 افراد جھلس کر ہلاک
صدر ٹرمپ ملائیشیا میں آسیان سمٹ میں شرکت کریں گے، خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیر اعظم کی جانب سے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر امریکہ میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے اعلان کا امکان ہے۔
