موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک ہوا اور کم درجہ حرارت جلد اور بالوں کی قدرتی نمی کو متاثر کرتے ہیں، جلد کی نرمی اور بالوں میں چمک برقرار رکھنے کے لیے قدرتی تیلوں کا استعمال سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
ماہرینِ خوبصورتی کے مطابق موسم سرما میں مصنوعی کریمیں وقتی فائدہ دیتی ہیں، مگر قدرتی تیل گہرائی تک جذب ہو کر جلد اور بالوں کو طویل مدتی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
خالی پیٹ سیب کھانے کے پانچ نقصانات
آرگن آئل :
آرگن آئل میں وٹامن ای اور فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو خشک جلد اور بے جان بالوں میں جان ڈال دیتے ہیں، یہ جلد کو نمی بخشتا ہے اور بالوں میں قدرتی چمک پیدا کرتا ہے۔
زیتون کا تیل :
زیتون کے تیل کو سردیوں میں “قدرتی موئسچرائزر” کہا جاتا ہے، یہ جلد کے اندرونی خلیوں کو نرم رکھتا ہے اور بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے۔
ناریل کا تیل :
اس تیل میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد کو انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہیں، بالوں کے لیے یہ سب سے مؤثر کنڈیشنر ہے۔
سرسوں کا تیل:
سرسوں کا تیل خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اور بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔
بادام کا تیل:
وٹامن ڈی اور میگنیشیم سے بھرپور یہ تیل چہرے کی جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے اور جھریوں کے اثرات کم کرتا ہے۔
خواتین میں کیٹو ڈائیٹ کے دماغی فوائد اور اثرات
استعمال کرنے کا طریقہ
چہرے کی دیکھ بھال: نہانے سے پہلے تیل کے چند قطرے پانی میں شامل کریں یا براہ راست چہرے پر لگائیں۔
بالوں کی دیکھ بھال: ہفتے میں ایک بار تیل کی مالش کریں اور 30 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
ہونٹوں کی دیکھ بھال: پھٹے ہونٹوں پر گلیسرین اور لیموں کا رس لگائیں۔
ماہرین کے مطابق موسم سرما میں ہفتے میں کم از کم دو بار بالوں کی جڑوں میں تیل کی مالش اور چہرے پر رات کو سونے سے پہلے چند تیل قطرے ہلکے ہاتھوں سے لگانے پر نہ صرف جلد کی خشکی دور ہوگی بلکہ بال بھی چمکدار اور مضبوط رہیں گے۔

