پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان کی چین کو چاول rice کی برآمدات 63 فیصد کے ساتھ 45.27 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 24.85 ملین تھیں۔
گھروں کی تعمیر: بینکوں سے قر ضوں کے اجرا میں اضافہ
چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے یہ اعداد و شمار جاری کئے ہیں، چائنا اکنامک نیٹ کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران، پاکستان نے نیم یا مکمل صاف چاول (کموڈیٹی کوڈ 10063020) کی برآمدات 34.30 ملین ڈالر کیں جس کا مجموعی وزن 76.36 ملین کلوگرام رہا اور فی کلو قیمت تقریباً 0.44 ڈالر رہی۔
واضح رہے کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان نے امریکہ کو تقریباً 7 لاکھ 72 ہزار 725 ٹن باسمتی چاول برآمد کئے، جن سے 87 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، جو پچھلے مالی سال کے 5 لاکھ 95 ہزار 120 ٹن (مالیت 65 کروڑ 4 لاکھ ڈالر) سے کہیں زیادہ تھا۔
گلوبل ٹریڈ پلیٹ فارم وولزا کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران امریکہ، پاکستان کی کل باسمتی برآمدات کا 24 فیصد حصہ رہا جو 1 ہزار 519 شپمنٹس پر مشتمل تھا۔
ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف کریک ڈاؤن
دوسرے نمبر پر اٹلی رہا جہاں پاکستانی چاول کی برآمدات 14 فیصد رہی اور برطانیہ 11 فیصدبرآمدات (716 شپمنٹس) کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، مجموعی طور پر یہ تینوں مارکیٹیں پاکستان کی باسمتی چاول کی برآمدات کا تقریباً 49 فیصد استعمال کرتی ہیں۔
پاکستان اس وقت 110 سے زائد ممالک کو باسمتی چاول برآمد کر رہا ہے جن میں دیگر اہم مارکیٹوں میں چین، آسٹریلیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، نیدرلینڈز اور جرمنی شامل ہیں۔
