واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقوں کو ضم کرنے سے باز رہے۔ ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے امریکا کی مکمل حمایت سے محروم ہونا پڑے گا۔
امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ ایسے اسرائیلی رہنما جو مغربی کنارے کو ضم کرنے کے حامی ہیں ان کے بارے میں کیا کہیں گے۔ تو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عرب ممالک سے وعدہ کیا ہے۔ ہم نے عرب ممالک سے بڑی حمایت حاصل کی ہے اور اس وقت ایسا اقدام ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے یوکرین جنگ بند کرانے کیلئے روس کی بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
واضح رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے مغربی کنارے کے متعدد علاقوں کو ضم کرنا شروع کر دیا۔ اور اس پر ہونے والی عالمی تنقید کو بھی یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔
