نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار انو کپور نے کہا ہے کہ اگر ان کی موت کسی تہوار یا قومی دن کے موقع پر ہو تو ان کی آخری رسومات خاموشی سے انجام دی جائیں۔
سینئر بھارتی اداکار انو کپور نے اپنی آخری خواہش بتاتے ہوئے کہا کہ اسرانی صاحب کی خواہش نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ اور میں بھی چاہتا ہوں کہ اگر میری موت کسی تہوار یا قومی دن پر ہو تو آخری رسومات خاموشی سے اور خفیہ انداز میں انجام دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جب اس دنیا سے میرا چیک آؤٹ کرنے کا وقت آئے اور وہ دن کسی قومی تہوار سے جڑا ہو تو میری آخری رسومات خاموشی سے کی جائیں۔
انو کپور نے کہا کہ میں کسی کو پریشان کرنا نہیں چاہتا۔ اور نہ ہی اس دنیا میں بوجھ بن کر جیتا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کام کے لیے ہاتھ جوڑنا کبھی شرم کی بات نہیں، بوبی دیول
واضح رہے کہ مشہور بھارتی کامیڈین اسرانی کی وفات کے بعد ان کی آخری رسومات خاموشی سے ادا کی گئی تھیں۔ کیونکہ وہ خود نہیں چاہتے تھے کہ ان کی آخری رسومات کے موقع پر بھیڑ جمع ہو۔ انہوں نے وصیت کی تھی کہ ان کی آخری رسومات کسی ہجوم کے بغیر صرف گھر والے انجام دیں۔
