اسلام آباد، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔
سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کے مطابق بھارتی حکام کو تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے، ایونٹ 28 نومبر سے 10 دسمبرتک بھارت میں منعقد ہونا ہے، تاہم موجودہ حالات میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کسی بھی سیکیورٹی رسک میں ڈالنا ممکن نہیں۔
رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، بھارتی حکام کے متعصبانہ رویے اورغیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی حفاظت یقینی نہیں بنائی جا سکتی۔
سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ اگرعالمی ہاکی فیڈریشن یا بھارتی حکام کی جانب سے نیوٹرل وینیو پرمیچزکھیلنے کی پیشکش کی گئی تو فیڈریشن اس پر دوبارہ غورکرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کھیلوں میں بھی نفرت اورامتیازکوفروغ دیا ہے، ایسے ماحول میں پاکستانی کھلاڑیوں کا وہاں جانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ملتان سلطانز کیخلاف حیران کن انکشافات، رکنیت معطل ہونے کا خطرہ
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو فیصلے سے باقاعدہ آگاہ کیا جا چکا ہے، تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔
