ماسکو: روس کے صنعتی شہر میں ایک فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی عمارت کا ایک بڑا حصہ منہدم ہوگیا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم حکام نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارت میں مسلمانوں کیخلاف تشدد کی نئی لہر ، مذہبی آزادی پر قدغن
روس کے ایمرجنسی محکمے کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
