خالی پیٹ سیب کھانے کے پانچ نقصانات

خالی پیٹ سیب کھانے کے پانچ نقصانات

سیب ایک صحت بخش پھل ہے، لیکن خالی پیٹ سیب کھانے سے معدے پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق خالی پیٹ سیب کھانے سے معدے میں تیزاب کی سطح بڑھ سکتی ہے، جو معدے کی جلن اور تیزابیت کا باعث بن سکتی ہے۔

چاند، مریخ اور عطارد آج شام ایک قطار میں، منظر بغیر دوربین دکھائی دے گا

  •  پیٹ میں ایسڈ کی زیادتیخالی پیٹ سیب کھانے سے معدے میں تیزابیت بڑھ سکتی ہے، جس کی وجہ سے کچھ افراد کو پیٹ میں جلن یا معدے کے السر کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
  • ہاضمے کی خرابی:

سیب میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ فائبر بعض اوقات ہاضمے کو سست کر سکتا ہے یا قبض جیسی شکایت پیدا کر سکتا ہے۔

گھٹنے کے درد کے لیے کون سی ورزشیں مؤثر؟ نئی تحقیق

  • خون میں شکر کی سطح میں اتار چڑھاؤ: سیب میں قدرتی شوگر ہوتی ہے، خالی پیٹ کھانے سے خون میں گلوکوز کی سطح اچانک بڑھ سکتی ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
  • دانتوں کے لیے نقصان دہ: 

سیب کا تیزاب دانتوں کی سطح پر اثر ڈال سکتا ہے، خاص طور پر اگر خالی پیٹ کھایا جائے تو دانت زیادہ حساس ہو سکتے ہیں۔

  • پیٹ کی خراش یا گیس کی شکایت:

کچھ افراد کو گیس، پیٹ پھولنا یا ہلکی خراش محسوس ہو سکتی ہے، کیونکہ معدہ خالی ہونے کی وجہ سے اس میں موجود ایسڈ زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔

اگلے 2 ماہ میں جعلی اور مہنگی ادویات کی فروخت 99 فیصد بند ہو جائے گی ، مصطفیٰ کمال

واضح رہے کہ سیب وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، یہ ہاضمہ درست رکھنے اور دل کی صحت بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp