جنوبی افریقا کے خلاف ڈیبیو میچ کھیلنے والے 38 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی کی پاکستان کی جیت بیمار بیٹی کے نام کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی۔
پنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میچ سے قبل پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو میں آصف آفریدی نے بتایا تھا کہ میری بیٹی، جو اسپیشل چائلڈ ہے، وہ دو دن سے اسپتال میں داخل ہے۔ اس کی وجہ سے کافی پریشان بھی ہوں، چاہتا تھا کہ میچ جیت کر اپنی کارکردگی بیٹی کے نام کروں۔
ڈیبیو سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب کپتان نے کہا کہ آپ کل ڈیبیو کریں گے تو خوشی کے مارے ساری رات نیند نہیں آئی۔ گھر والے بھی بہت خوش تھے، خاص طور پر میری بیٹی، جو اسپیشل چائلڈ ہے۔
آصف آفریدی نے کہا کہ ان کی پوری کوشش تھی کہ جس طرح ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی بولنگ کرتے ہیں، ویسے ہی ٹیسٹ میں بھی لائن اور لینتھ پر قابو رکھیں۔ “الحمدللّٰہ، ڈیبیو میچ میں اچھی بولنگ ہوئی اور اعتماد میں اضافہ ہوا۔
“I had a sleepless night before my Test debut”
Pakistan spinner Asif Afridi reflects on a memorable start to his Test career and dedicates the performance to his daughter.#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/Fbumbequ4M
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 22, 2025
آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
38 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے کہا کہ اس عمر میں پاکستان کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے، کوشش یہی ہے کہ مستقبل میں بھی ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھاؤں۔
پاکستان کی جانب سے ان کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے، تاہم بیٹی کی بیماری اور ٹیم کی شکست نے ان کی خوشی کو ادھورا کر دیا۔
آصف بھائی کے میچ دیکھ کر مزہ آتا تھا ، ٹیسٹ کیپ پیش کرنے پر شاہین آفریدی کا خراج تحسین
