راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1 ، 1 سے برابر کر دی۔
پاکستان کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 138 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ جنوبی افریقی ٹیم نے 68 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقا نے 18 سال (2007 ) کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی۔
پاکستان نے 71 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 16 کے مجموعی اسکور پر امام الحق (9)، عبداللہ شفیق (6) اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بابر اعظم اور سعود شکیل نے 44 رنز کی شراکت سے اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی، تاہم سعود شکیل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے، اور اسے جنوبی افریقا پر صرف 23 رنز کی معمولی برتری حاصل تھی۔
Salman Agha sweeps Harmer fine, then brings out a cheeky reverse for 🔙-to-🔙 FOURS 🔥
Watch live in UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR6J9e#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/1pQsXMeHf9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 23, 2025
تاہم آج صبح کھیل کے آغاز کیساتھ ہی پاکستانی بیٹرز کے قدم اکھڑ گئے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی۔
بابر اعظم 50 جبکہ ان کے فوراً بعد محمد رضوان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ساتویں وکٹ نعمان علی کی گری جو کوئی بھی رنز اسکور نہ بنا سکے۔
جنوبی افریقہ کی بولرز کا آٹھواں شکار شاہین شاہ آفریدی تھے جہنوں نے نعمان علی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے رنز کا اکاؤنٹ کھولا ہی نہیں۔
اس کے بعد سلمان علی آغا کی باری آئی جنہیں کیشو مہاراج نے 28 رنز پر آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
آخری وکٹ ساجد علی کی گری۔ انہوں نے 16 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے بولرز کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ انہوں نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو کوئی رن بنانے کا موقع ہی نہیں دیا۔
Pure destruction from Simon Harmer! 💥
A ruthless spell that tore through Pakistan’s top order. Harmer delivering a statement performance in Rawalpindi! 🇿🇦✨️ pic.twitter.com/EUdxelKfMv
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 23, 2025
جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 5 اور کگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
پاکستان نے پہلی اننگ میں 333 جبکہ جنوبی افریقہ نے 404 رنز بنائے تھے۔
