پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 66 ہزار کی حد کھو دی، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 947 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ، ڈالر بھی سستا ہو گیا
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران تیزی رہی تھی تاہم آخری سیشن میں کاروبار منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں 281 روپے کا ہو گیا۔
