لاہور، پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہیں 31 تاریخ کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہ اکتوبر کی ادائیگیاں معمول سے قبل کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اور2 نومبرکوہفتہ واراور سرکاری تعطیلات ہونے کی وجہ سے تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی 31 اکتوبرکویقینی بنائی جائے گی۔
تمام محکموں کے اکاؤنٹنٹ جنرل اورضلعی اکاؤنٹس دفاترکواس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیکل طلبہ کا پی ایم ڈی سی کے باہر احتجاج، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی
صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ملازم کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
