اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ ڈیزائن کی تبدیلی کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت حاصل کر لی۔
نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔
پاسپورٹ میں نئے سیکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔ جبکہ جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق نئے پاسپورٹس میں اب والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہو گا۔ اور نئے پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔ نئے پاسپورٹس کے ویزہ پیجز میں مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کو بھی پرنٹ کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نئی پاسپورٹ بک لیٹس کی چھپائی پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کوآپریشن کے پاس جاری ہے۔ جبکہ پاسپورٹ فیچرز میں تبدیلیاں جدت اور ہم آہنگی کے اصولوں کے تحت کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، سہیل آفریدی
حکام کے مطابق فیچرز کے علاوہ پاسپورٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
