لاہور: بھارتی پولیس کے نام نہاد پراپیگنڈے کا پنجاب پولیس نے منہ توڑ جواب دیا۔
پنجاب پولیس کے اے ایس پی ارجیندر میگھوار نے کہا ہے کہ بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کا پنجاب پولیس نے نوٹس لیا ہے۔ اور پاکستانی انٹیلی جنس اداروں پر بھارت میں اینٹی ٹینک ویپن سسٹم بھجوانے کا الزام بدنیتی پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا بھارتی بی ایس ایف اور بھارتی پولیس سوتی رہ گئی؟۔ بھارت اپنی روایتی اور بے بنیاد چالوں سے باز نہیں آ رہا۔
اے ایس پی راجیندر میگھوار نے کہا کہ بھارتی ایجنسیوں نے گھناؤنے پراپیگنڈے کے لیے سکھ افسر کو استعمال کیا۔ اور بھارتی پولیس کا ٹینک شکن ہتھیار بذریعہ ڈرون بھیجنے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر پی جی-22 اینٹی ٹینک ہتھیار جو صرف مخصوص لانچر کے ساتھ فائر کیا جاسکتا ہے۔ اور طیارہ شکن راکٹ کو تربیت یافتہ پیشہ ور فوجی ہی استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، سہیل آفریدی
راجیندر میگھوار نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے میں نہ آئیں اور اداروں پر مکمل اعتماد رکھیں۔
