ملک بھر میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، تاہم نومبر میں سندھ کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد نرخوں میں کمی کی توقع ہے۔
بدین اور پڈعیدن میں ٹماٹر کی قیمت 600 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ لاہور میں 400، پشاور اور کوئٹہ میں 350 اور کراچی میں 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
محکمہ زراعت سندھ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں سے 80 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی تھی، تاہم دوبارہ کاشت کی گئی فصل نومبر میں مارکیٹ میں آنے کی امید ہے۔
دوسری جانب ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی سپلائی میں بہتری کے باعث قیمتوں میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ صرف گزشتہ دو روز کے دوران پنجاب کی منڈیوں میں 281 ٹرک ٹماٹر پہنچ چکے ہیں۔
