اسلام آباد، ذرائع کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری 4 سے 6 نومبر تک قطر کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وہ دوحہ میں منعقد ہونے والی دوسری ورلڈ سمٹ برائے سماجی ترقی میں شرکت کریں گے، جہاں دنیا بھر کے رہنما معاشی اورسماجی ترقی کے موضوعات پرغورکریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی ملاقات امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی متوقع ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
سمٹ میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت مختلف ممالک کے سربراہانِ مملکت اور وزرائے اعظم بھی شرکت کریں گے۔
وفاق نے سندھ کا مؤقف تسلیم کیا، گندم پالیسی میں صوبائی حکومت کی کامیابی، مراد علی شاہ
یہ اجلاس 1995 کی کوپن ہیگن کانفرنس برائے سماجی ترقی کے تسلسل میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد غربت میں کمی، سماجی انصاف اور پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔
