امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک شخص نے اپنی گاڑی وائٹ ہاؤس کے مرکزی سیکیورٹی گیٹ سے ٹکرا دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈرائیورکوموقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ اقدام دانستہ طورپرکیا گیا یا حادثاتی طور پر پیش آیا۔
سربیا کی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ، متعدد افراد زخمی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے باعث کسی بھی شخص کو وائٹ ہاؤس کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
سیکرٹ سروس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
