بنوں: خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بھتہ نہ دینے پر گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد آگ لگا دی۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں ایپی میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے دہشت پھیلانے کے لیے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے گاڑی پر فائرنگ کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
گاڑی میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ گاڑی کو آگ لگنے کے بعد لاشیں بھی جل گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا کے پی حکومت کو دی جانے والی بُلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
