راولپنڈی میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 8 وکٹیں جلدی کھونے کے بعد 169 رنز بنا کر شاندار کم بیک کیا ، افریقہ کی ٹیم نے 404 رنز بنا کر پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
پہلی اننگز میں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد آل راؤنڈر متھوسوامی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، جبکہ کاگیسو ربادا نے بھی 71 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ میں غیر معمولی اسٹمپ آئوٹ
واضح رہے کہ 1997 میں جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان کے بعد 165 سے زائد رنز جوڑے تھے۔ آج 169 اسکور کرکے اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔
دوسری جانب آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگ کے آغاز پر ہی 16 کے اسکور پر تین وکٹیں گرنے کے بعد پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔
