امریکی یونیورسٹی آف مسوری کے محققین نے نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ ہائی فیٹ اور کم کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل کیٹو ڈائیٹ دماغی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے، خاص طور پر ان خواتین کے لیے جو الزائمر کے جینیاتی خطرے کے حامل ہیں۔
یونیورسٹی آف مسوری کی رپورٹ کے مطابق تحقیق میں چوہوں پر تجربات کئے گئے، جس میں وہ خواتین جو APOE4 جین رکھتی تھیں، کیٹو ڈائیٹ پر رہنے سے دماغی توانائی میں بہتری اور آنتوں کے صحت مند بیکٹیریا میں اضافہ دیکھا گیا اور مرد ماؤسز میں یہ اثرات نہیں دیکھے گئے۔
کیمبرج یونیورسٹی نے انسانی خون کے خلیات پیدا کرنے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا
کیٹو ڈائیٹ میں کاربوہائیڈریٹس کی کمی اور صحت مند چکنائیوں کا استعمال دماغ کو توانائی فراہم کرنے کے لیے کیٹونز پیدا کرتا ہے، جو الزائمر جیسے نیورولوجیکل امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
محققین کے مطابق پریسیژن نیوٹریشن یعنی ذاتی نوعیت کی غذائیت اہم ہے، جو فرد کی جینیاتی ساخت، آنتوں کے بیکٹیریا، عمر اور جنس کو مدنظر رکھتے ہوئے غذائی منصوبہ بندی کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ تحقیق دماغی صحت کے تحفظ میں کیٹو ڈائیٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور الزائمر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔
